کمالیہ(نامہ نگار) سابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے صاحبزادے میاں زیدالرحمن نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد آئندہ الیکشن اپنی ایمانداری اور شرافت کی بنیاد پر لڑیں گے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ بلا تفریق تمام علاقوں میں ترقیاتی کام کامیابی کے بعد کروائیں گے کرپٹ افسران کی تعنیاتی کمالیہ میں ہرگز نہیں ہونے دینگے سابقہ ادوار میں بھی اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ مکمل کئے ہیں ائندہ بھی کرینگے ناراض ورکروں کو جلد منالینگے مسلم لیگ ن متحد ہو کر الیکشن لڑے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کو ترجیح دی۔ وہ کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور پاکستان کی عوام ملک میں امن خوشحالی اور ترقی دینے جماعت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس وقت ملک میں کافی حد تک بحرانوں پر قابو پالیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہو ئے وطن عزیز میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے رہے ہیں جس سے روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔
39