فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز احمد کے بہنوئی اور شیخ فیصل نائب صدر مکی کلاتھ مارکیٹ کے والد محترم شیخ نذیر احمد قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں انکی نماز جنازہ بڑے قبرستان نڑوالاروڈ پر شام تقریباً پانچ بجے ادا کردی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا اس موقعہ پر سابق وائس چیئرمین واپڈا میاں عرفان منان سیکریٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آباد میاں محمد اجمل جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ فیصل آباد آ زاد علی تبسم شیخ اسلم بجلی پروفیسر میاں وحید دلشاد نیازی اطہر چندیل شانی گچھا مسلم لیگی رہنما رانا اظہر وسیم اور دیگر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں اور معزز ین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آباد اپنے سٹی شیخ اعجاز احمد کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار۔رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے آ نیوالے دوستو ں زحمت سے بچانے کیلئے شیخ اعجاز احمد آج بروز جمعرات اپنی رہائش گاہ واقع کریم ٹائون نزد پیپلز کالونی نمبر 2 میں نماز ظہر سے لے کر نماز مغرب تک بیٹھیں گے تعزیت کے لیے آنے والے دوست شیخ اعجاز احمد کے گھر تشریف لا سکتے ہیں۔
