20

مسلم لیگ ن کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے

مامونکانجن (نامہ نگار) چوہد ری صفدر شاکرسابق ا یم ۔ پی ۔ ا ے اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب الیکشن مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیت کرریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے اور انشا اللہ سابقہ دور خوشحالی اور مسائل سے پاک تھا اس سے بھی بہتر دور حکومت عوام محسوس کریں گے۔مہنگائی کے ایشو پر سیاست کرنے والے ذہن نشین کرلیں کہ آج جو معاشی مشکلات ہیں ملک اور قوم گھری ہوئی ہیں۔ سب سابق دورِ حکومت کی ناقص مفاد پرست اقتصادی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے لیکن عوام بخوبی مہنگائی پروپیگنڈہ کو سمجھتیہیں حکومت بڑی سرعت نے ملکی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے بہترین جرات مند اقدامات کررہی ہے بتدریج مہنگائی ختم ہوگی ہم اپنی روایت کی طرح ہر پہلو سے حلقہ اور عوام کی خدمت کررہے ہیں ان کو نعروں اور دعوں کی سیاست کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں