فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واردات کی جھوٹی کال کرنے پر پکڑے جانیوالے نوجوان کو چھڑانے کیلئے مشتعل افراد نے تھانہ ساہیانوالہ پر دھاوا بول دیا، تھانہ کے احاطہ میں داخل ہو کر پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی’ تھانہ ساہیانوالہ کے سب انسپکٹر شفیق احمد نے بتایا کہ 133 رب کے رہائشی تنویر احمد نے واردات کی کال کی، موقع پر پہنچنے پر جھوٹی کال پر ملزم تنویر کو پکڑ کر تھانے لے آئے تو اس کے ساتھی تھانہ میں آ گئے اور ساتھی کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور پولیس ملازمین سے دست وگریبان’ گالم گلوچ کرنے پر تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے خواتین سمیت ودیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
28