24

مشتعل افراد نے زمیندار ‘ شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پانی لگانے کے تنازعہ پر مسلح افراد نے زمیندار جبکہ شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 442 گ ب میں زمیندار احمد شہزاد کھیتوں کو پانی لگا رہا تھا کہ اس کا مخالفین ندیم’ قمر الزمان وغیرہ سے پانی لگانے پر جھگڑا ہو گیا تو مشتعل ملزمان نے گولیاں مار کر شہزاد کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 58 ج ب رحمت آباد کے رہائشی عمران نے گائوں کی لڑکی سے ناجائز مراسم استوار کر رکھے تھے، جس پر عمران کی اہلیہ عابدہ بی بی نے علم ہونے پر بری حرکات سے منع کیا تو مذکورہ شخص نے طیش میں آ کر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی عابدہ بی بی کو بری طرح لہولہان کر دیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں