19

مشتعل افراد نے شادی پر آئے مہمان کوگولیاں ماردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 281 رب میں مشتعل افراد نے معمولی جھگڑے پر شادی پر آئے سبحان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروب کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان صائم’ عمیر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی’ اشرف نے بتایا کہ وہ اپنے بھتیجے کی شادی میں شمولیت کیلئے 281 رب آئے ہوئے تھے گھر کے باہر تھڑے پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اس کے بیٹے شہرون کا کسی بات پر ملزمان سے تکرار ہو گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے اسکے بیٹے شہرون کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں