فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جائیداد کے تنازعہ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کوبری طرح لہولہان کردیا حملہ آور ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے رہائشی 24سالہ سیف اللہ ولد الیاس کا گائوں میں زمین کے تنازعہ پرملزمان سے جھگڑا چل رہا تھا اورگزشتہ شب وہ ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھرجارہا تھا کہ جب وہ کھرڑیانوالہ کے قریب دستگیرآٹوز کے قریب پہنچا تومخالفین نے اسکو گھیر لیا اورگولیاں مار کر بری طرح زخمی کرکے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔پولیس کا کہنا ہے درخواست پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
34