فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مخالف نوجوان بری طرح لہولہان ہو گیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے، ریسکیو 1122 نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے نواحی گائوں چک نمبر 461 گ ب کے رہائشی شفاقت علی ولد لیاقت علی کی ملزمان سے پرانی عداوت بازی چلی آ رہی تھی، گزشتہ شب مسلح ملزمان گھر داخل ہوئے اور اسکو سوتے میں گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق درخواست پر کارروائی ہو گی۔
13