فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی ٹائپ کالونی میں بینرزاتارنے پرمشتعل افراد کا پی ایچ اے کے مالی پر وحشیانہ تشدد’پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان عمروغیرہ کی تلاش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ پی ایچ اے کے اتحاد پارک کے انچارج مالی نصیب نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرپی ایچ اے اقبال ٹائون نے ڈی ٹائپ کالونی اتحاد پارک کے گردونواح میں بینرزاورسٹیمرزاتارنے کا حکم دیا جس پر وہ بجلی کے پول سے بینرزاتاررہا تھا کہ عمرنامی ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اوربری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
29