25

مشتعل افراد کی اندھا دھند فائرنگ’ دو افراد قتل

ساہیوال (بیوروچیف)تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں فائرنگ دو افراد قتل تفصیل کے مطابق تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقہ حدود سکیم نمبر 3میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی قتل ہونے والوں کی شناخت رانا سہیل ٹھیکیدار سکنہ فرید ٹاون اور ان کا ملازم عتیق احمد سکنہ 87/6آر ہوئی ہے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی رانا افتخار اور ایس ایچ او اشرف گجر موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے آلہ قتل بندوق قبضہ میں لے کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی ہیں پولیس کے مطابق قتل کی واردات ذاتی دشمنی اور آپس میں لڑائی جھگڑے کا معاملہ لگتا ہے مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں