فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ رسول پورہ میں مشتعل افراد نے صلح کے بہانے نوجوان کو گھر بلا کر کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں اﷲ دتہ’ نذر محمد’ مظہر’ شہباز وغیرہ کی تلاش شروع کر دی’ موضع کیلانوالہ کے رہائشی عرفان ولد غلام نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اسکے چچا زاد بھائی اﷲ یار نے اﷲ دتہ کی بیٹی سلمیٰ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا اور چند روز قبل ملزمان نے لڑکی کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے اور اس کا والد غلام ملزمان سے صلح کرنے کی کوشش کر رہا تھا، گزشتہ روز مذکورہ ملزمان نے صلح کرنے کے بہانے اسکے والد غلام کو چک نمبر 411 گ ب محلہ رسول پورہ میں بلایا جب وہ وہاں پر پہنچا تو ملزمان نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
26