31

مشتعل نوجوان نے چھری کے وار سے 2 افراد کو لہولہان کردیا

گوجرہ (نامہ نگار)گھریلو تنا زعہ پر نوجوا ن نے چھری سے حملہ کرکے دوافراد کو شدید زخمی کردیا۔ چک نمبر 312 ج ب کے محمد عمرا ن نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا ہے کہ اسکا بہنوئی عبدالجبار سے گھریلو تنازعہ چل رہا اور وہ اپنے سا تھیو ں رضوا ن اور فرید کے ہمراہ تحصیل کچہری گیا ہوا تھا وہا ں سے نکل کر تحصیل آ فس روڈ پر جا رہے تھے کہ عبدالجبار وہا ں آ گیا اور چھری سے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں رضوا ن اور فرید شدید زخمی ہو گئے ملزم موقع سے فرار ہو گیا شدید زخمیو ں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں