188

مضر صحت اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

لاہور (بیوروچیف) رمضان المبارک میں فروخت کے لیے تیار مضر صحت اشیا کی کھیپ پکڑی گئی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سنیکس اور بیورجز یونٹ کی چیکنگ کی ، 8ہزار 976لٹر ملاوٹی جوس، 4800کلو چاکلیٹ، 25سو لٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس، 1080کلو ناقص میونیز، 1025 کلو انڈے کی زردی، 800لیٹر آئل، 150کلو سے زائد ناقص گھی اور دیگر اجزا تلف کر دیئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ گودام میں ناقص، زائد المیعاد اشیا فروخت کے لیے تیار رکھی پائی گئیں، ایکسپائر انڈوں اور ناقص آئل سے ۔مختلف سنیکس تیار کیے جا رہے تھے، جعلی لیبل لگے زائد المیعاد جوس اور کاربونیٹڈ ڈرنکس مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھیں، گندے آئل میں بچوں کے سنیکس تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ، ناقص سٹوریج، بلی ،کیڑوں مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی،آئل خرید اور استعمال کا انتہائی لازم ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا ،پروڈکشن یونٹ میں فنگس زدہ گندی دیواریں اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گندے ناقص آئل کا اشیا خورونوش کی تیاری میں استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ہے، رمضان المبارک میں زیادہ استعمال ہونے والی مصنوعات کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے والے فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ مافیاکا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں