40

مضر صحت چائے پینے سے 4 خواتین کی حالت غیر ہو گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) باسی دودھ کی چائے پینے سے ماں بیٹی سمیت چار خواتین کی حالت غیر ہو گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ٹیم نے متاثرہ خواتین کو طبی امداد پہنچاتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 417 گ ب کے رہائشی میاں خان کی اہلیہ 65 سالہ خورشید بی بی نے باسی دودھ کی چائے بنائی اور جس کے پیتے ہی اسکی بیٹی 20 سالہ ریحانہ دختر میاں خان’ 40 سالہ رضیہ بی بی زوجہ سرور علی’ 19 سالہ سونیا بی بی زوجہ شان علی کی حالت غیر ہو گئی اور قے آنے سے نیم بے ہوش ہونے پر ریسکیو ٹیم کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں