سرگودہا (بیوروچیف) رورل کیمونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی نے اپنے پراجیکٹ (READ) کے تحت HELVETAS کے تعاون سے تعلیم کے متلاشی ٹرانس جینڈرز کی ہمت و کوشش کو سراہتے ہوئے ان کو یونیفارم اور سکول جوتے مہیا کیے۔ اس حوالے سے تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودہا ڈویژن شہزاد احمد ورک، محکمہ تعلیم کے محمد حسین، سکول پرنسپل میڈیم افشاں کے علاوہ HELVETAS کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہ رخ خان ،رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے منیجر ڈائریکٹر قیصر اقبال اور ٹرانس جینڈر گرو نیلی رانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔رفاعی تنظیم HELVETAS کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہ رخ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
