سرگودہا (بیوروچیف) میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اورمعلومات کا اہم ذریعہ ہے۔ میڈیا معاشرے میں امن عامہ کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ جرائم کی نشاندہی اور امن عامہ کے قیام میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے الیکٹرونک میڈیا کلب کے ممبران سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں چیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان، صدرسیف خان، ملک محمد اصغر، محمد عمران گورایہ،سفیان و حید، ملک کامران، زاہد مقبول، شیخ عثمان ، شفیق خان اور نعیم خان شامل تھے۔آر پی او سرگودھا نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔سانحہ پشاور اور تھانہ مکڑوال جیسے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جس میں بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مزید نفری کی تعیناتی اور جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مقدمات کے اندراج میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکر دیا گیا ہے اور تمام زیرِالتوا درخواستوں پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔میڈیا کے وفد نے آر پی او کو چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔
27