67

معاشی استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے

فیصل آباد (پ ر) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے کہاہے کہ ملکی معاشی استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے لہذا اس سلسلہ میں ہمیں اپنی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے فوری تمام ممکن اقدامات یقینی بنانا ہوں گے تاکہ ہم عالمی منڈیوں میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا اس وقت تک اقتصادی ترقی اورمعاشی استحکام سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات پاکستانی کی برآمدات کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ مصنوعات کی برآمد کیلئے سازگار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں