سرگودھا (بیوروچیف) کسی بھی معاشی استحکام کیلئے جمہوریت کو مستحکم ہونا ضروری ہے بدقسمتی سے پاکستان میں کبھی بھی جمہوریت کو پروان نہیں چڑھنے دیا گیا جس کا خمیازہ قوم مہنگائی، بے روزگاری، لا قانونیت، افراتفری کی صورت میں بھگت رہے ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور جمہوری طور پر مستحکم کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اگر جمہوری راہ میں روڑے اٹکائے گئے تو یہ کسی بھی طرح ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔
