29

معاشی بحران کے اثرات ‘ جائیداد کی خرید و فروخت شدید متاثر

سرگودھا (بیورو چیف) بڑھتی ہوئی مہنگائی’ گرتی ہوئی روپے کی قدر کے باعث صوبہ بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے اور جائیداد کی لین دین کی کمی کے باعث خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا جھٹکا برداشت کرنا پڑرہا ہے روپے کی گرتی ہوئی قدر اور جائیداد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے تحصیل آفس سرگودھا میں کاروبار مندے کا شکار ہے قبل ازیں جہاں 70سے 80رجسٹریاں ہوتی تھیں اور اس کی مد میں خزانے میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے جمع ہوتے تھے اب ان کی تعداد کم ہوکر 20سے 25رہ گئی ہے اور یہ وہ جائیدادیں ہیں جن کی مالیت بھی زیادہ نہیں ہے بڑے سودے نہ ہونے سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ پر اس وقت برا وقت چل رہا ہے’ جائیداد کی خرید و فروخت بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے لوگ جہاں پریشان ہیں وہاں پر حکومتی خزانے کو بھی نقصان کا سامنا ہے دوسری طرف FBRکے ٹیکس سے بچنے کی خاطر لوگ زیادہ تر جائیداد کا مختار نامہ’ ہبہ نامہ وغیرہ کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے خزانے کو ہی نقصان کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں