37

معاشی بحران کے ہم ذمہ دار نہیں عمران خان ہیں

فیصل آباد(پ ر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹر یڈ ر زونگ کے مرکزی صدرمیاں عبد ا لمنان نے کہاہے کہ الیکشن بھی وقت پرہوں گے اورعمران خان کوبھی عوامی میدان سے بھگائیں گے۔ معاشی بحران کے ہم نہیں عمران خا ن ذمہ دارہیں پی ڈی ایم کوبدحال پاکستان ملاجو2017تک خو شحا ل تھا۔اُنہوں نے ڈاکٹرعارف علو ی کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے صدرہیں تحریک انصاف کے نہیں۔ اگراُنہوں نے پی ٹی آئی کی ترجمانی کرنی ہے توشیخ رشیدکی تجویزپرعمل کرکے استعفیٰ دے دیں ایوان نئے صدرکاانتخاب کرلیں گے۔گورنرزنے اپنے دتخطوں سے اسمبلیاں تحلیل کی ہیں تووہ تاریخ دینے کے پابندہیں اب پی ٹی آئی نے خودگیندعدالت کی کورٹ میں پھینک دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی معاشی اورسیکورٹی حالات کے مطابق فیصلہ کرسکتاہے۔عمران خان جیب بھروکے بعدجیل بھروتحریک چلاکربھی دیکھ لیں ۔پرویزالٰہی اورڈاکٹریاسمین راشدکی آڈیومنظرعام پرآنے سے نظام عدل پرسوال اُٹھائے جارہے ہیں اورریلیف تکلیف واضح دکھائی دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں