18

معاشی دہشتگردوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا

سرگودھا (بیوروچیف) معاشی دہشتگردوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور ہر روز یہ امپورٹڈ حکمران کہتے نہیں تھکتے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے اگر عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے تو وہ معاہدہ قوم کے سامنے لایا جائے جب ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہوتا تو یہ عمران خان پر گھڑی چوری کا الزام لگاتے ہیں جبکہ جس طرح توشہ خانہ سے حقائق سامنے آئے ہیں اب یہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اب گھڑی کا شور نہیں ڈال رہے ان خیالات کا اظہار نائب صدر یوتھ ونگ نارتھ پنجاب پاکستان تحریک انصاف راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ مریم بی بی عمران خان کو بزدل کہہ رہی ہیں اور قوم جانتی ہے کہ بزدل کون ہے جب بزدل بھی شیر کو بزدل کہے گا تو قوم میں مذاق تو بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں