30

معاشی وآئینی بحرانوں نے عوام کو شدید پریشان کردیا

اسلام آباد(عظیم صدیقی)وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ہفتے سے اہم امور پرتبصروں کا سلسلہ جاری ہے آئی ایم ایف نے جو اہم ڈیمانڈز رکھیں کیا ان پر عمل ہوگا یا نہیں’یکم مارچ سے پٹرول کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوگا مالی بحران کے ساتھ ساتھ اب آئینی بحران نے بھی سراٹھا لیا ہے جس سے عام بے بس پاکستانی کیساتھ ساتھ اشرافیہ بھی مایوس پریشان دکھائی دیتی ہے ایسے غیر یقینی حالات کسی بھی ملک کیلئے تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔کیا ریاستیں اس طرح چلا کرتی ہیں دارالحکومت میں اخراجات جاریہ میں کٹوتی کی وجہ سے بیورو کریسی ناراض دکھائی دیتی ہے بیوروکریسی کے تعاون کے بغیر کوئی حکومت نہیں چل سکتی اس وجہ سے دارالحکومت اسلام آباد اس وقت ”سیاسی آئی سی یو”میں چلاگیا ہے وہاں سے نکل سکے گا یا نہیں ایک سے ڈیڑھ ماہ میں صورتحال واضح ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں