ڈجکوٹ(نامہ نگار)معروف پینٹر، فٹبالر اور سماجی شخصیت ملک عبدالرشید گوہر مختصر علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے، (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم انتہائی شریف النفس اور انسان دوست شخصیت تھے ان کی بنائی ہوئی بے شمار پینٹنگ ان کی یاد دلاتی رہے گی’ بطور گول کیپر وہ معروف فٹبال کلب الہلال کا حصہ رہے اور متعدد بار اپنی ٹیم کو بہترین کیپنگ سے میچز جتوائے’ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی’ مرحوم ملک عبدالرشید گوہر ،نوجوان عاطف رشید جو گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ڈجکوٹ میں بطور ایس ایس ٹی فرائض انجام دے رہے ہیں اور الہلال فٹ بال کلب کے جنرل سیکرٹری ہیں کے والد محترم تھے نمازجنازہ میں شعبہ تعلیم اور فٹبال کے کھیل سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی سابق معاون خصوصی سی ایم پنجاب ملک عمر فاروق ، کپتان نعیم مصطفی ، صمید یاسین صدر وائس گروپ ،حاجی افتخار حسین باو ملک مبشر شہزاد ، سید بلال حسین شاہ ، میاں عابد یاسین ، شیخ مختار احمد ، عمیر مختار امیر جماعت اسلامی پی پی 106, شیخ عمر مختار ، میاں عابد عثمان ،رانا بشارت علی خاں ، رانا مقصود احمد نگینہ پان شاپ والے ، رانا زاہد محمود خاں ، حاجی وقاص ڈوگر ، رانا صغیر ٹیپو ، رانا اجمل اشتیاق ، رانا اکمل اشتیاق ، محمد نثار فریدی ، چوہدری فرخ نواز گل ایڈووکیٹ، رانا سجاد بھک پورہ والے ، حاجی منصور شاکر ، رانا شکیل احمد ، رانا عامر پروفیسر ، سلیمان رضا ،عمران ڈوگر ، محمد عارف انجم آرکیٹیکٹ اور دیگر نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
37