فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ 117 گ ب کے رہائشی سکول ٹیچر ساجد ندیم نے بتایا کہ اس کا والد عبدالحکیم ڈیرے پر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے روک لیا اس دوران اسکے کزن وسیم اور راشد بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تلخ کلامی پر ملزمان سجاد’ حسن’ عمران وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تینوں افراد عبدالحکیم’ وسیم اور راشد کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا، پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
34