38

معمولی جھگڑے اور ناجائز تعلقات کی بناء پر 2 افراد قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے اور ناجائز تعلقات کے شبہ پر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق علامہ اقبال کالونی امام بارگاہ روڈ پر معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان صفدر وغیرہ نے نوجوان خاور رضا ولد عبدالرزاق کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 کی رہائشی پارس بی بی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزمان نور کو شک تھا کہ اسکے بیٹے احمد شیر ولد لعل کے اسکی بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں جس پر نور نے اپنے ساتھیوں سے مل کر احمد شیر کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں