40

معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے آہنی راڈ سے وار کرکے 4بچوں کے با پ کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 379 گ ب میں معمولی تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے آہنی راڈ کے وار کر کے چار بچوں کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں حق نواز وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 379 گ ب کے رہائشی لیاقت علی نے بتایا کہ اس کے جواں سالہ بیٹے شوکت علی کا کسی بات پر ملزمان حقنواز وغیرہ سے جھگڑا ہوا جس کا برا مناتے ہوئے ملزمان نے شوکت کو گھر سے بلا کر لے گئے اور آہنی راڈ سے تشدد کیا، جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہو گئی تو ملزمان متوفی جو کہ چار بچوں کا باپ تھا اسکی نعش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں