فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ رسول پورہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کی فائرنگ اور تشدد سے ادھیڑ عمر خاتون جاں بحق جبکہ سات ماہ کی بچی سمیت دو خواتین بری طرح زخمی ہو گئیں، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایک ج ب رسول پورہ کے رہائشی فضل الرحمن نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر ملزمان ابراہیم وغیرہ نے فائرنگ اور تشدد کر کے اسکی والدہ65سالہ بشیراں بی بی’ 70 سالہ چچی پروین اختر اور سات ماہ کی بچی فاطمہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، وحشیانہ تشدد سے 70 سالہ پروین اختر موقع پر گر کر زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ایک قاتل ابراہیم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
31