ساہیوال(بیورو چیف) پاکستان کی معیشت کو بچانے کے لئے عمران خان کے سا تھ کھڑا ہونا ہوگا تاکہ ملک میں معاشی بے چینی اورلوٹ مار سے بچا یا جا سکے اگلے انتخابات کیلئے کپتان نے بہتر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا جو فیصلہ کیا ہے وہ قوم کے نوجوانوں کی تقد یر بدل دے گا۔یہ بات امیدوار این اے 141پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما چو ہدری صغیر ا نجم نے ریلی کے شر کاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔انہوں نے کہا کہ یہلی اپوزیشن ہے جو حکومت سے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا کہہ ر ہی ہے۔ اپوزیشن کے بڑوں نے اپنے کرپشن کے کیسوں کو ختم کرنے کے لئے اپنی حکومت کو تقویت دے رہے ہیں تحریک انصاف عام انتخابات کروا کر دم لے گی اور موجودہ حکومت سے ہر صورت چھٹکارا پا کر عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ عمران خان کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔
