85

معیشت کا پہیہ رکنے سے مزدوربیروزگارہورہے ہیں

فیصل آباد(پ ر) ایوان صنعت و تجارت فیصل آبادکے سابق صدر میاں زاھد اسلم نے کہا کہ لٹ گئے اپنے خزانے کیا کیا سیاسی عدم استحکام ڈولتی معیشت نے عوام پاکستان کے ہوش اڑا دیے ،معیشت کا پہیہ رکنے سے فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں لاکھوںمزدور بے روزگار ہوگئے ان کے گھروں میں فاقوں کا راج قائم ہوگیا یہ سب عمران نیازی کی معیشت وعوام دشمن پالیسیوں کا ثمر ہے بے لگام مہنگائی بے روزگاری اور دہشت گردی کے چیلنجز سال نو میں ہمارا سخت امتحان لے سکتے ہیںاللہ تعالی ہمیں ایسے امتحانوں سے محفوظ رکھے پچھلا سال سیاسی لڑائی جھگڑوں کی نظر ہوگیا۔تحریک انصاف اور پی ڈی ایم نے ذاتی مفادات کیلئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ،غریبوں کانعرہ لگا کر عوام کیساتھ دھوکا دہی اور مسلسل جھوٹ ،منافقت اور دونمبری کی سیاست ابھی تک جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں