24

معیشت کومضبوط کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے

فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد چیمبر آف سما ل ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر میا ں منیر احمدنے کہاکہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے خصوصی اقداما ت کی ضرورت ہے ،پاکستان کی معیشت مسلسل تنزلی کا شکارہوتی جا رہی ہے ، تاجر طبقہ پریشان حال ہو چکا ،حکومت تاجر بر ا د ر ی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کام کرے ‘تاجر کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ا نہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے زرمبادلہ کے ذ خا ئر کابڑھانا اورایکسپورٹ ، امپورٹ کادائرہ وسیع ہونا ضروری ہے اسی طرح ہماری معیشت مضبوط ہوگی معدنی ذخائر کوتیزی سے استعمال میں لایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں