17

معیشت کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھانے پڑینگے

فیصل آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے ا میدوارپی پی112کے امیرچوہدری سلیم گجر ،جنرل سیکرٹری محمدبلال انور،امیدوارپی پی 112میاں اجمل حسین بدرنے کہا ہے کہ سود اور قرضوں کی معیشت نے ملک کو کنگال اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، عام آدمی کا معیار زندگی اور معیشت کی بہتری کیلیے کفایت شعاری سمیت انقلابی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، مزید قرضوں، منی بجٹ اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عمل ملک وقوم کو دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا تبدیلی کا نعرہ تباہی اور باقی کسر پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی وغلامانہ پالیسیوں نے پوری کردی ہے ،چندماہ کی حکومت اور سادگی کی دعویدارشہباز شریف کی کابینہ نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جوکہ ملکی خزانے پراضافہ بوجھ ا و ر مہنگا ئی،ظلم وناانصافیوں کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔نجات کا واحد راستہ نظام مصطفیۖ کے نفاذ اور دیانتدار قیادت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں