25

مفت آٹا دینے کے باوجود ن لیگ عوام میں خوار ہورہی ہے

فیصل آباد(پ ر) تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری وامیدوارایم پی اے پی پی 109مہراویس ارشدنے کہاہے کہ عمران خان کاراستہ روکنے والے ہرروزعوام میں غیرمقبول ہورہے ہیں ،پی ڈی ایم اورکمپنی جتنامرضی زورلگالے پوری قوم عمرا ن خان کواپنامسیحامان چکی ہے اب کوئی ڈرامہ رچالے عوام ان کے جھانسے میں ہرگزنہیں آئیں گے ۔مفت آٹادینے کے باوجود ن لیگ عوام میں خوارہورہی ہے آج یہ صورت حال ہے کہ ان کاٹکٹ کوئی لینے کوتیارنہیں جس کی وجہ سے انہیں الیکشن سے دوسری باربھاگناپڑاجوکہ ذلالت کی انتہاء ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں