20

مفت آٹا کی فراہمی میں شہریوں کی عزت ونفس کا مکمل خیال رکھاجارہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار) رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مستحق خاندانوں میں حکو مت پنجاب کی جانب سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1لاکھ 43ہزار978آٹے کے تھیلے مفت فر ا ہم کیے گئے ہیں اور دس کلو گرام تھیلہ مفت آٹے کی فراہمی یوٹیلٹی سٹورز، کریانہ سٹورز اور دیگر ڈ سٹری بیوشن پوائنٹس کے ذریعے احسن انداز میں کی جارہی ہے اور 25رمضان المبارک تک جا ر ی رہے گی۔ 3 لاکھ 16 ہزار 797 گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور پوائنٹس انتظامیہ سے بریفننگ لی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر بھی مو جود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو سنٹر پر جا ری نکا سی آب کے حوالے سے آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں شدید بارشوں کے بعد مفت آٹے کی فراہمی کیلئے 30 ڈسٹری بیوشن سنٹرز مکمل فعال کر دیے ہیں۔شدید بارش کے بعد میونسپل کمیٹی سمیت ضلعی محکموں نے نکاسی آب آپریشن مصروف عمل ہیں جلد ہی سو فیصد سنٹرز کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی پر فری آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کاؤنٹر کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی فراہم کر دی گئیں ہیں۔ شہریوں کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روانہ کی بنیاد پر پوائنٹس کا وزٹ کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مفت آٹے کی فراہمی کی فراہمی میں کسی شہری کو کوئی دشواری تو نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں