26

مفت آٹے کی باعزت طریقے سے فراہمی یقینی بنائی جائے ‘ محسن نقوی

شیخو پورہ (نامہ نگار) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد مروت اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید کے ہمراہ مختلف مقامات پر مفت آٹا پوائنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا، نگران وزیر اعلیٰ مفت آٹا پوائنٹس پر شہریوں میں گھل مل گئے، مفت آٹے کے حصول کے لئے موجود مستحق خواتین سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور معمر خواتین کا ہاتھ تھام کر خود آٹا کاونٹر پر لیجاتے رہے، نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے آٹے کے حصول کے لیے آنے والی مستحق خواتین سے سروس ڈلیوری ٹائم کے حوالے سے بھی دریافت کیا، مفت آٹا مرکز پر موجود تمام خواتین نے سروس ڈیلیوری ٹائمنگ کو 3 سے 4 منٹ بتایا، 3 سے 4 منٹ میں مستحق شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے پر نگران وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کی دل کھول کر تعریف کی،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ضلع بھر میں قائم مفت آٹا مراکز میں شہریوں کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مستحق شہریوں کو باعزت طریقے سے مفت آٹے کی فراہمی کے لیے شاندار اقدامات کئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں