24

مقدمات میں زیرحراست ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

گوجرہ (نامہ نگار)پولیس نے مقدمات میں زیر حراست ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔معلوم ہواہے کہ تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ نمبر396/22 میںزیر حراست ملزم اللہ دتہ سے دوران تفتیش اس کی نشاندہی پرچک نمبر338ج ب سے پسٹل30بور، مقدمہ نمبر306/22میں زیر حراست ملزم محمد عقیل کی نشاندہی پر سے چک نمبر277ج ب سے 244بور رائفل اورمحمد عدنان سے دوران انٹیروگیشن رپیٹر12بوربرآمد کر لی ۔جبکہ دوران گشت چک نمبر345ج ب کے قریب سے محمد عمر کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے30بور پسٹل برآمد کر لیااور تھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں