ساہیوال(بیوروچیف) خصوصی جج انسداد دہشت گر دی عدالت ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے احاطہ عدالت عارف والہ میں قتل کے مقد مہ کے دوگرفتار ملزموں سردار علی ا ور امیر علی کو14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے ا ور پولیس عارفو الہ سٹی کو حکم دیا کہ ملزموں کو عدالت میں 22جنوری کو پیش کیا جائے ۔سٹی عارف والہ پولیس نے19اکتوبر کو ایڈیشنل سیشن جج عارفوالہ کی عدالت میں مقدمہ قتل کی پیشی پر آئے ہوئے نوجوان ساجد علی کو قتل کر نے کے الزام میں فیاض احمد وغیرہ5ملزموں کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گر دی ایکٹ 109,302اور 34ت پ درج کر کے ایک ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ چار ملزم عدالت سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر6جنوری کو فرار ہو گئے تھے ۔
