32

ملازمین کوتنخواہیں تاخیر سے ادائیگی پر اکائونٹنٹ معطل

ساہیوال(بیورو چیف)گورنمنٹ قیوم ڈسٹر کٹ ہسپتال ساہیوال کے165ملازمین اور آفیسروں کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تا خیری حر بے استعمال کر نے پر سی ای او ہیلھ آفس کے اکائونٹنٹ محمد مشتاق کو معطل کر دیا گیا اور محکمانہ انکوائری کا حکم۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور افسروں کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ساہیوال ڈاکٹر عبد المجید نیازی نے 18کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی تو اکائونٹنٹ نے ملازمین اور آفیسروں سے اکائونٹس آفس کے نام پر دو سو فیصد رشوت کا مطالبہ کر دیا جس پر ملازمین میں رشوت کی لہر دوڑ گئی ۔ملازمین،ڈاکٹروں،نرسوں سمیت تمام سٹاف نے ہڑ تال کر دی اور صدر چوک میں مظاہرہ کیا جس کا ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے نوٹس لے لیا بجٹ آفیسر عامر شہزاد اور اکائونتنٹ آفیسر محمد مشتاق کو ذمہ دار قرار دے کر ایکشن لے لیا اور آج اکائونٹنٹ کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں