20

ملتان سکھر موٹروے پر ڈاکوئوں نے4مسافروں کو اغوا کرلیا

ملتان(نامہ نگار)ملتان سکھر موٹروے سے ڈاکوئوں نے چار افراد کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق گھوٹکی کے قریب موٹر وے5پر پہلے ڈاکوئوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے، بعدازاں جب گاڑیاں رکیں تو ڈاکو شہریوں کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوئوں کا تعاقب جاری ہے اور مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد مجرموں کو پکڑ کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں