فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ تمبو کالونی سے دو اوباش افراد نے خاتون کو بیٹے سمیت اغواء کر لیا، پولیس نے مغویہ کے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ تمبو کالونی کے رہائشی محمد حسین نے بتایا کہ اسکی عدم موجودگی میں اوباش ملزمان شبیر وغیرہ اسکے گھر آئے اور سبز باغ دکھاتے ہوئے اسکی اہلیہ شمیم بی بی اور اس کے کم سن بیٹے مکرم حسین کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ علم ہونے پر ملزمان سے ماں بیٹے کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مغوی ماں بیٹے کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
25