فیصل آباد(پ ر )جماعت اسلامی کے راہنمااورامیدواراین اے102سردارظفرحسین خان نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے 2018ء کی طرح ایک بارپھر ملک پر من پسند قیادت مسلط کرنے کیلئے ایک پارٹی کو مواقع فراہم کرنے میں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرتے ہوئے الیکشن کو قبل از وقت متنازعہ بنانے سے اجتناب کرے،ابھی سے دھاندلی کی بنیادیں رکھ دی گئیں تو نتائج کوئی قبول نہیں کرے گااور ملک میںمزید عدم استحکام پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ طاقتوراداروں کی طرف سے اقتدار دینے اور لینے کے تمام تجربات ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ ملکی استحکامِ پاکستان اورعوام کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ25 کروڑ عوام پر اعتماد کیا جائے۔
