فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس عامر ذوالفقار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں وی وی آئی پی اور وی آئی پی شخصیات کی گاردات اور ملکی املاک کی حفاظت کیلئے ایس پی یو کی خدمات لینے کا فیصلہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن سپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے ریجنل پولیس آفیسران اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو کہا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں وی وی آئی پی’ وی آئی پی شخصیات کی گاردات اور اہم ملکی املاک کی سکیورٹی کیلئے پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اور ان کی جگہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں فرائض کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے آر پی اوز’ ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں ایس پی یو کی تفصیلات سے آگاہ کریں کہ ملکی وغیر ملکی شخصیات کی گاردات گارڈ’ وہیکلز’ ملکی املاک کی حفاظت اور گاہے بگاہے دورہ کرنے والے اہم وفود کی حفاظت پر کتنی نفری ڈیوٹی سرانجام دیتی ہے، تاہم اس کے مطابق ایس پی یو کے سپرد کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی جا سکے۔
28