44

ملکی تاریخ میں مشرف کا کردار اہم اور متنازع رہا

کراچی(بیوروچیف)سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ متعارف کرانے والے جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کا پاکستان کی تاریخ میں کردار اہم اور متنازع رہا ہے’پرویز مشرف کو آئین شکنی کے مقدمے میں سزائے موت کا حکم سنایا گیاسابق صدر جنرل(ر)پرویزمشرف گیارہ اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھیوہ 7اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے’ 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔ان کے والد مشرف الدین محکمہ خارجہ سے منسلک تھے’پرویز مشرف عمر کے ابتدائی سالوں میں والدکی پوسٹنگ کے دوران ترکی انقرہ میں رہے، اس کے بعد کراچی میں سینٹ پیٹرک ہائی اسکول اور ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی، 1965اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا’ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی اور رائل کالج اور ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے بھی کورسز کیے۔اپنے ملٹری کیرئیر میں پرویز مشرف نیکئی کمانڈز اور تربیتی سربراہ کے عہدوں پر کام کیا اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے اہم عہد ے پر بھی فائز رہے، انہیں فوجی تاریخ میں کارگل آپریشن کے مرکزی کردار کیطور پر جانا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں