راولپنڈی (بیوروچیف )عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے عمل کو سبوتاژ کرنیکی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ دوٹوک فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنیوالے دہشتگردوں، انکے سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنیوالوں سے ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی ،پاکستان تمام ممالک سے پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ملکی خودمختاری، قومی غیرت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جبکہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا ئے گا۔
