75

ملکی سیاست کو نواز شریف کی ضرورت ہے’ خواجہ آصف

اسلا م آباد (بیوروچیف ) وزیز دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے، اگلا الیکشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہیے، عمران سمیت کسی سیاستدان کو جیل بھیجنے کا خواہش مند نہیں،خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دے دی ہے، اگر وہ اس وقت پاکستان آتے ہیں تو ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔نجی ٹی و ی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو نواز شریف کی ضرورت ہے، اگلا الیکشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سمیت کسی سیاست دان کو جیل بھیجنے اور نااہل کروانے کے خواہش مند نہیں ، عمران دور کا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیا گیا معاہدہ سامنے آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں