38

ملکی مسائل کاحل شفاف انتخابات میں ہے ‘ عمران خان

لاہور (بیوروچیف ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل صاف و شفاف انتخابات میں ہے،پارٹی کیساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جنوبی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اسد عمر، پرویز خٹک، عثمان بزدار، عون عباس، ڈاکٹر اختر ملک، عباس شاہ، عامر ڈوگر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر ٹکٹوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس فائنل کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل صاف و شفاف انتخابات میں ہے، پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے وفا دار کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں