41

ملکی مسائل کا حل صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے

فیصل آباد (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیدوار پی پی 114 شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ ملکی مسائل کا حل صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے ۔ ملک کو عمران خان کی قیادت میں سے ہی ایماندار قیادت میسر آسکتی ہے ۔ مریم نواز مسلسل عدلیہ پر حملے کر رہی ہے ۔ عمران خان کو ڈرانے ‘ دھمکانے والے آج خود محفوظ راستے کی تلاش میں ہیں۔یہ بات انہوں نے حلقہ پی پی 114 علامہ اقبال کالونی میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر کارکنوں اور معززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھی ۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز عمران خان پر الزام تراشی سے قبل اپنی حکومت کا عوام کو حسابب دیں اس وقت حکمرانوں پر عمران خان کا خوف اور عوامی مقبولیت طاری ہو جانے کے باعث انکی نیندیں حرام ہوچکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں