55

ملکی مسائل کے حل کیلئے عوام دیانتدار قیادت کو آگے لائیں’ عطاء اﷲ

گوجرہ ( نامہ نگار )عوام 8فروری کوفصلی بٹیروں کو اپنے وو ٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں۔ایمانداراور کرپشن سے پاک قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ5 10 ڈاکٹر عطاء اللہ حمیدنے منعقدہ رتقریب خطاب کر تے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو کرپٹ سیاستدانوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ان حالات میں ایسے سیاستدانوں سے چھٹکاراکی اشد ضرورت ہے عوام اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے ایماندار،صالح ،کرپشن سے پاک اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار امیدواروں کا انتخاب کر یں تاکہ ملک وقوم کی خوشحالی کے دور کا آغاز ہو سکے۔ اگر گوجرہ کے عوام نے انہیں موقع دیا تو انشاء اللہ منتخب ہو کر عوام اور شہر کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں