18

ملک انصاف اورعدلیہ کے ذریعے بچ سکتا ہے

فیصل آباد(پ ر)سٹی صدرا نصاف یوتھ ونگ میٹروپولیٹن فیصل آ باد راناعبدالحسیب ٹیپونے کہا ہے کہ ملک انصاف اور عدلیہ کے ذ ر یعے بچ سکتا ہے، جیل بھرو تحریک کیلئے تمام کا رکنان اور رہنما تیار ہیں، منی بجٹ مہنگائی کا ایٹم بم ثا بت ہوگا،پورا ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں رکھ دیا گیا ہے، یہ غلام چین کی بانسری بجارہے ہیں۔ ا مپو رٹڈ حکومت کے بعد مہنگائی تین گنا بڑھ چکی ہے، بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا ہوچکا ہے۔ جنہوں کے ملک کو لوٹا ہے وہ آزاد ہیں، 13 مافیاز پارٹیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، چیئرمین تحریک انصاف سمیت ہمارے رہنما اور کارکنان روز عدالتوں کے باہر کھڑے ہوتے ہیں، توہین منشی، توہین بلاول پر مقدمے ہورہے ہیں۔راناعبدالحسیب ٹیپو نے کہا کہ عمران خان کیسز بھگت رہے ہیں، شوکت ترین پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے اب ویڈیو کنگ بھی میدان میں آگیا ہے، جو اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان سے حساب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں