فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میا ں اختر محمود نے کہا ہے کہ 170 ارب روپے کا منی بجٹ آنے سے عوام کیلئے عرصہ حیات تنگ ہو جائیگا ، گیس کی قیمتوں میں 124فیصد تک اضافہ اور سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد بڑھانے سے 50ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اشیا پر 25فیصدڈیوٹی عائد کرنے سے 70ارب روپے عوام سے وصول کئے جائیں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے نے عوام کی پریشانی بڑھا دی ہے ،5برسوں میں 7وزراء ا خزانہ تبدیل ہو گے مگر ملکی معیشت ٹھیک ہوئی اور نہ ہی مہنگائی میں کمی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہوچکا ہے۔
26