33

ملک بھر میں غیرتصدیق شدہ بیجوں پرپابندی لگائی جائے

فیصل آباد(پ ر) انجمن آ ڑ ھتیاں غلہ منڈی (رجسٹرڈ)فیصل آ باد کے صدرحاجی محمدآصف اسلم ، جنرل سیکرٹری راناایوب اسلم منج ، سنیئرنائب صدرشیخ اعجاز احمد،نائب صدریاسررحمانی،جوائنٹ سیکرٹری کلیم اللہ،فنانس سیکرٹری ملک محمد یعقوب،سیکرٹری نشرواشاعت ملک عادل نے کہا ہے کہ ترقی پذیر مما لک کی معیشت میں زراعت اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ دیہی آ با د ی کو خوراک، آمدنی اور روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی میں زرعی آبادی کا حصہ 67فیصد ہے جبکہ جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 39.4 فیصد اور برآمدات میں اس کا حصہ 43 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ اقتصادی ترقی میں زراعت کے کردار کے بارے میں ماہرین معاشیات اور پالیسی سازوں کا تصور اہم ارتقائی عمل سے گزرا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت زمین کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ زیر کاشت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں